بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے
اسلام آباد/لاہور (اے پی پی) پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں (آج) بدھ کو دو میچ کھیلے جائیں گے۔ اس سلسلے میں پہلا میچ بنگلہ دیش اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائیگا۔ اسی روز دوسرا میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان عجمان اوول کرکٹ گرائونڈ پر کھیلا جائیگا۔ 11 جنوری کو ٹورنامنٹ میں آرام کا دن ہوگا، اسی روز پاکستان، نیپال اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں میچوں کیلئے متحدہ عرب امارات روانہ ہونگی۔12 جنوری کو بھارت اور پاکستان کے درمیان عجمان اوول کرکٹ گرائونڈ پر میچ کھیلا جائیگا، اسی روز بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ایم سی سی گرائونڈ عجمان میں آمنے سامنے ہونگی۔