احمد بیگ نے فالڈو گالف سیریز جیت لی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) واپڈا گالفر احمد بیگ نے فالڈو سیریز پاکستان چمپیئن شپ جیت لی۔واپڈا کے نوجوان اور تیزی سے ابھرتے ہوئے گالفر احمد بیگ نے فالڈو سیریز پاکستان چمپیئن شپ میں انڈر 21کیٹیگری کا ٹائٹل جیت لیا۔ ٹائٹل جیتنے پر احمد بیگ کو پاکستان کی گالف ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا ہے ۔ ٹیم رواں سال مارچ میں ویتنام میں منعقد ہونے والی فالڈو سیریز چمپیئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔ فالڈو سیریز پاکستان چمپیئن شپ میں ٹائٹل کا حصول احمد بیگ کے لئے ایک اور اہم اعزازہے۔