آسٹریلین اوپن 15جنوری سے شروع ہوگا
میلبورن(آئی این پی)رواں سال کا پہلا گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 15 جنوری سے آسٹریلیا کے مشہور شہر میلبورن میں شروع ہوگا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کرینگے۔ ٹورنامنٹ 28 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔