باڑہ میں 12 برس بعد سرکاری سرگرمیاں بحال
خیبر ایجنسی (احمد نبی، دی نیشن رپورٹ) باڑہ میں 12 برس بعد سرکاری سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں اور مختلف محکموں نے کام شروع کر دیا ہے۔ گزشتہ روز یہاں ایک تقریب ہوئی جس میں باڑہ کے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ عصمت اللہ وزیر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں قبائلی عمائدین موجود تھے۔ عصمت اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا علاقے میں امن بحال ہو گیا ہے۔ نادرا سنٹر اور دیگر متعلقہ افسر جلد کام شروع کردیں گے۔ یاد رہے باڑہ تحصیل انتظامیہ کو عسکریت پسندی کے باعث جمرود شفٹ کر دیا گیا تھا۔