سعودی ایئرپورٹ سے کروڑوں ریال مالیت کا سونا لاپتہ‘ انکوائری شروع
ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب میں کروڑوں ریال مالیت کا سونا کنگ خالد ایئرپورٹ سے لاپتہ ہو گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سونا ایک طیارے کے ذریعے ایئرپورٹ پر پہنچایا گیا تھا۔ ایئرپورٹ حکام نے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔