دبئی: ایک ملین ڈالر کی لاٹری پاکستانی نے جیت لی
دبئی (آئی این پی) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں پاکستانی شہری نے ایک ملین ڈالرز کی لاٹری جیت لی۔ منگل کے روز گلف نیوز کے مطابق دبئی میں مقیم اسلام آباد کے رہائشی محمد اکبر خان نے دبئی فری میلینئم ڈرا میں لاٹری جیتی۔ پاکستانی شہری کی لاٹری کا نمبر 1915 تھا تاہم انتظامیہ کی جانب سے خوش قسمت اکبر خان کے ساتھ تاحال رابطہ نہیں کیا گیا۔ رابطہ کی مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔