پنجاب میں 5 افسروں کے تبادلے، کمشنر اوورسیز پاکستانی کمشن افضال بھٹی کی مدت ملازمت میں ایک برس کی توسیع
لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 5 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں، نوٹیفکیشن کے مطابق محمد افضال بھٹی کمشنر اوورسیز پاکستان کمشن کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔ قمر الزمان قیصرانی اے سی جام پور کو تبدیل کرکے اے سی ایچ آر شیخوپورہ تعینات کیا گیا، تعیناتی کے منتظر لیاقت علی کو اے سی جام پور تعینات کیا گیا ہے۔ فاطمہ بشیر کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ ڈاکٹر صفدر حسین اے سی نارووال کو تبدیل کرکے گوجرانوالہ تعینات کیا گیا۔