نااہل شخص سے ہاتھ ملانا چاہتا ہوں نہ مریم نے رابطہ کیا: غوث علی شاہ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سینئر مسلم لیگی رہنما غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ مریم نواز کو سندھ آنے کی دعوت نہیں دی۔ مریم نواز نے رابطہ کیا نہ میں ملنا چاہتا ہوں۔ ن لیگ چھوڑ چکا اب ہاتھ ملانا اپنی بے عزتی سمجھتا ہوں۔ ایک نااہل شخص سے ہاتھ نہیں ملانا چاہتا۔ مشکل وقت میں نواز شریف کا ساتھ دیا۔ نواز شریف کو ہمیشہ خوشامدی عزیز ہوتے ہیں۔