حج پالیسی 2018ء پر عملدرآمد رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور (ا ین این آئی) حج پالیسی 2018ء پر عملدرآمد رکوانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ۔ جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی طرف سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، وفاقی مذہبی امور ، مصابطی کمشن کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نئی حج پالیسی 2018ء سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کیے بغیر جاری کی گئی۔ نئی حج پالیسی میں پرائیویٹ حج آپریٹرز کا کوٹہ 33فیصد مختص کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ حج پالیسی میں نجی حج ٹو آپریٹرز کا کوٹہ 40 فیصد رکھا گیا تھا۔