شادی ہالوں کی بند ش، تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی
لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا پنجاب کا یہ مقدس ایوان حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتا ہے کہ شادی ہالوں کو سیل کرنے کے بجائے ریگولرائز کرنے کے لئے مالکان کو مہلت دے لاہور میں 600 شادی ہالوں سے ہزاروں افراد کا روزگار جڑا ہوا ہے بے روزگاری اور مہنگائی کا جن دندناتا پھر رہا ہے۔ شادی ہالوں کے بند ہونے، گرانے یا ہڑتال پر جانے سے ہزاروں لوگوں کا جلتا چولہا بند ہو جائے گا۔