برطانیہ پون چکیوں سے دگنی بجلی پیدا کرنے والا ملک بن گیا
لندن (اے این این) برطانیہ پون چکیوں سے دگنی بجلی پیدا کرنے والا ملک بن گیا۔ صرف 6 سال پہلے کی بات ہے کہ برطانیہ کی 40 فیصد سے زیادہ بجلی کوئلے کے ذریعے پیدا کی جاتی تھی لیکن آج صرف 7 فیصد بجلی کوئلے سے پیدا کی جاتی ہے۔حکومت نے 2016 میں کوئلے کے استعمال میں زبردست کمی لانے کا اعلان کیا اور اس کے بعد بجلی پیدا کرنے کیلئے ماحول دوست طریقے اختیار کرنا شروع کیے گئے جن میں سے ایک پون چکیاں بھی ہیں۔