بلڈنگ بائی لاز اور پارکنگ قوانین کیلئے ترمیمی کمیٹی بنا دی گئی : کمشنر ملتان
ملتان (سٹاف رپورٹر‘ خبر نگار خصوصی) کمشنر ملتان ڈویژن بلال احمد بٹ اور ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ نے گزشتہ روز ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیسز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر بلال احمد بٹ نے ادویات کی فراہمی اور آپریشن تھیٹرز کا جائزہ لیا اور مریضوں سے مسائل دریافت کئے۔ بلال احمد بٹ نے مریضوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کڈنی سنٹر خطے کے ہزاروں مریضوں کو مفت علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ کڈنی سنٹر میں لیور ٹرانسپلانٹ کا بھی جلد آغاز کر دیا جائے گا دریں اثناء کمشنر ملتان ڈو یژ ن بلا ل احمد بٹ نے کہا ہے کہ شہر میں بڑھتی کمر شل سر گر میو ں کے پیش نظر بلڈ نگ با ئی لاز اور پا رکنگ قوا نین میں تبد یلی نا گر یز ہوچکی ہے ۔اس سلسلے میں ایک خصو صی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جس کے سر بر اہ ڈ پٹی کمشنر ملتا ن نا در چٹھہ ہونگے ۔انہو ں نے کہا کہ ایم ڈ ی اے ،میونسپل کا رپو ریشن اور ضلع کونسل کے مختلف بلڈ نگ بائی لا ز کی بد ولت یکساں کمر شل پالیسی میں مشکلا ت پیش آ رہی ہے اور شہر کا نقشہ بگڑرہا ہے ۔خصوصی کمیٹی ایک ہفتے میں تمام ترقیا تی ادارو ں کے بلڈ نگ با ئی لا ز پر نظر ثانی کر کے جدید تقاضوں کے مطا بق تر امیم تجو یز کر ے گی جسے منظو ر ی کیلئے پنجا ب حکو مت کو بھیجا جا ئے گا ۔ان خیالا ت کا اظہا ر انہو ں نے گز شتہ رو ز ایم ڈ ی اے میں بلڈ نگ با ئی لا ز اینڈ ڈ یزا ئن کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدا ر ت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ڈ پٹی کمشنر نادر چٹھہ نے بھی شر کت کی جبکہ ایم ڈ ی اے ،میو نسپل کا رپو ریشن اورضلع کونسل سمیت مختلف محکمو ں کے نمائندے بھی موجود تھے ۔کمشنر ملتا ن بلا ل احمد بٹ نے کہا کہ شہر میں غیر قانو نی تعمیر ات اور بلا نقشے عما را ت کا سرو ے مکمل کیا جا رہا ہے جس کے بعد میو نسپل کارپوریشن سمیت متعلقہ ادا ر ے گر ینڈ آپر یشن کا آ غاز کر ینگے ۔اس سلسلے میں پولیس کی جانب سے میونسپل کارپوریشن کو مستقل پولیس نفر ی بھی فراہم کی جا ئے گی ۔