موبائل ریڈنگ سے اووربلنگ میں کمی آئی‘ لیسکوچیف
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے توانائی ڈویژن کے اجلاس میں بتایا گیا کہ موبائل ریڈنگ پر بل منتقل ہونے سے اووربلنگ میں کمی آئی ہے ۔اس وقت تقریباً 38لاکھ صارفینموبائل اپلیکیشن پر منتقل ہوچکے ہیں۔ لیسکوکے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کمیٹی کو بریفننگ دیتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انکا کہنا تھا کہ ٹیلی فون صارفین کو رجسٹرڈ کیا جا رہا ہے جس سے تمام معلومات صارفین کو پہنچ جاتی ہے۔اکتیس جنوری تک تمام صارفین کا نمبر ریفرنس کے ساتھ رجسٹرڈ کر لیا جائے گا۔چئیرمین کمیٹی بلال ورک کی عدم شرکت کے باعث میاں طارق محمود کی زیرصدارت مجلس قائمہ کا اجلاس او جی ڈی سی ایل کے ہیڈ آفس میں ہوا ۔ کمیٹی ایجنڈا نمبر ایک چئیرمین کمیٹی بلال ورک کی عدم شرکت کے باعث اگلی میٹنگ تک ملتوی کردیاگیا ۔کمیٹی ممبر نے کہاکہ سیکرٹری کمیٹی ایجنڈا وقت سے نہیں بھیجتے جس کے باعث کچھ پتا نہیں چلتا،میاں طارق نے کہا کہ میں اس بات سے متفق ہوں اور آج کل تو ممبر زیادہ مصروف بھی ہیں لہذا جلدی ایجنڈا بھیجنا چاہیے۔جتنا اچھا بریف کیا جا رہا ہے اتنا اچھا گراو¿نڈ لیول پہ ہوتا تو بہت اچھا ہوتا۔لاہور میں بہت زیادہ مسائل ہیں تاریں سڑکوں پہ پڑی ہیں۔لیسکو سی ای او صاحب آپ ایسے بات کر رہے ہیں جیسے سوئٹزرلینڈ میں ہوں۔سی ای او نے کہا کہ گزشتہ سال تقریبا بجلی سے چوالیس ایکسیڈنٹ ہوئے جبکہ اس سال میں صرف سات ایکسیڈنٹ ہوئے۔ لاہور شہر کے انار کلی،بھائی گیٹ،لوئر مال،داتا دربار اور دوسرے علاقوں کا سروے کیا گیا۔سال دوہزار سترہ میں ایک ٹرانسفر ٹرپ نہیں کیا۔سال دوہزار سولہ میں واپڈا آفس پہ لوگوں نے حملہ کیا لیکن دوہزار سترہ میں ایسا کوئی واقع نہیں ہوا۔میاں طارق محمود نے کہاکہ ڈسکوز کے سی ای اوز کی تعریف تو ہم کر رہے لیکن یہ بتایا جائے کہ ساڑھے چارسال گزرنے کے باوجود بیشتر علاقوں میں پولز ہی نہیں دئیے گئے۔ایم این ایز اپنے حلقہ میں کیا منہ دکھائے۔اجلاس میں وزیر مملکت عابد شیر علی اور میاں طارق محمود کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی ۔ میاں طارق محمود نے کہاکہ زمینوں میں سے تاریں گزاری جاتی ہیں جو کہ انتہائی خطرناک ہے۔ جس پر عابد شیر نے کہاکہ آپ نے جو غیر قانونی ہاو¿سنگ قالونیاں بنائی ہیں انکو بند کرائیں۔جس پر میاں طارق نے کہاکہ وزیرمملکت عابد شیر علی صاحب جو غیر قانونی ہاو¿سنگ کالونی بنائی ہیں ان کو بند کرانے کے لئے آپ درخواست دیں۔کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ پاور ڈسٹربیوشن کمپنیوں کو پاور ڈویژن مطلوبہ سامان فراہم کرے۔ گھریلو صارفین کی اوور بلنگ کی وجہ سے شکایات کاازالہ کرنا کمپنیوںکا اچھا اقدام ہے۔کمیٹی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ رہائشی علاقوںکے اوپر گزرنے والی ہائی پاور تاریں ہٹائی جائیں۔