نوائے وقت سروس
میڈم کنول بتول کیلئے الوداعی ،اے سی ڈاکٹر عدنان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب
فتح جنگ (نامہ نگار) انجمن پٹواریاں فتح جنگ نے فتح جنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے سے ترقی پاکر ٹرانسفر ہو نے والی خاتون آفیسر میڈم کنول بتول کے اعزازمیں الوداعی جبکہ نئے تعینات ہو نیوالے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عدنان احمد خان کے اعزاز میں مشترکہ استقبا لیہ پارٹی کا اہتمام فتح جنگ کے مقامی ہو ٹل میں کیا جس میں اے سی آفس کے عملہ جس میں اسٹینو حاجی نذیر اعوان ،محمد قیوم ،شوکت شاہ ،عدیل الطاف،بابو عطا سمیت محکمہ مال کے پٹواریوں صدر یاسر عرفات نوزی خان ،ملک اظہر خان حطار، اصغر علی خان ،ملک طاہر محمود ،ملک جاوید اختر ،نسیم خان ،حاجی رستم ،حاجی صادق ،ملک اظہر منیر ،ملک خلیل اختر ،سردارشفقت خان ،چوہدری افتخار ،قاضی افضال احمد ، ارشد محمود صدکال، ملک امیر افضل ،جرار حیدر شاہ ،ٹیپو خان سمیت عمیر یوسف نے بھی شرکت کی ۔
ضلعی ترقیا تی بورڈ کا اجلاس آج ہو گا
اٹک (نامہ نگار)ضلعی ترقیا تی بورڈ کا ایک اہم اجلاس دس جنوری بروز بدھ صبح گیارہ بجے ڈی سی آ فس اٹک میں منعقد ہو گا۔وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امورشیخ آفتاب احمد اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اظہارتعزیت
بیول (نامہ نگار)سینئر ٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول قاضیاں جہانگیر اختر بھٹی،ماسٹر ساجد حسین ،اور نیشنل بنک کے اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ راجہ عبدالجبار بھٹی نے ممتاز ماہر تعلیم ،دانشور،پروفیسر نسیم تقی جعفری کی رہاش گاہ پر جا کے ان کے برادر اصغر حسنات شاہ کی وفات پر تعزیت کی مرحوم کے بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبرو جمیل کی دعا کی۔
٭بیول (نامہ نگار) راجہ اورنگزیب آف تھاتھی کے جوان سالہ بیٹے عدنان زیب جن کا گزشتہ دن انتقال ہو گیا تھا ان کی وفات پر راجہ نعیم ،راجہ حلیم ،اعجاز حسین بھٹی، اور شیخ عبدالقدوس نے راجہ اورنگزیب سے تعزیت کا اظہار کیا ،مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبرو جمیل کے لئے دعا کی۔
٭کلر سیداں(نامہ نگار)وزیر اعظم کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی نے سموٹ کی ڈھوک منجوٹھہ جا کر مسلم لیگ ن یو سی سموٹ کے صدر چوہدری محمد طارق سے ملاقات کی اور ان کے والد محترم کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
٭چکوال(نامہ نگار )ڈسٹرکٹ چیئرپرسن سابق وفاقی وزیر محترمہ سمیرا ملک نے سابق ناظم یونین کونسل پدھراڑ حاجی ملک نزیر احمد اعوان کے انتقال پر ان کے بیٹے ملک محمد علی اعوان سے تعزیت کی. محترمہ سمیرا ملک نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا. اور سوگوارخاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی. اورکہا کہ حاجی ملک نزیر احمد اعوان مرحوم نے ہمیشہ اپنے گروپ کیلئے جو کام اور قربانیاں دیئں ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا.
مبارکباد
گوجرخان (نامہ نگار)چکوال کے سینئر صحافی شفیق ملک کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن کے صدر عامر وزیر ملک ، ایڈینشل جنرل سیکریٹری ملک محمد نصیر ، رابطہ سیکریٹری چوہدری محمد یعقوب نمبردار نے مبارکباد پیش کی ہے۔
سکول کے طلباء و طالبات
کیلئیآٹھ لاکھ کی مالی امداد
گوجرخان (نامہ نگار)محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے زیر اہتمام الھجرہ اسلامک ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی گوجرخان نے سال 2017ء میں پرائمری، مڈل، ہائی سکول کے طلباء و طالبات میں تقریباً آٹھ لاکھ کی مختلف مد میں مالی امداد کی اس سلسلے میں ویوز نامی تنظیم نے بھی دو لاکھ روپے کی مختلف بچیوں اور بچوں میں کتب یونیفارم کی مد میں مدد کی سوشل ویلفیئر آفیسر عدنان احمد رائو نے اس امر کو سراہا اور این جی اوز کے سربراہان کوکہا کہ فلاحی کاموں میں مزید بہتری لائی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد مستفید ہو سکیں۔
یو نین کونسل چوآ خالصہ کا اجلاس
کلر سیداں(نامہ نگار)یو نین کونسل چوآ خالصہ کا اجلاس زیر صدارت نمبردار عزیز احمد منعقد ہواجس میں کونسلروں کے علاوہ چیئر مین سید راحت علی شاہ نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں صاف دیہات پروگرام کے پہلے مرحلے کے اختتام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو ر دراز علاقوں سے بھی غلاظت کے ڈھیر تلف کر دئیے گئے ہیں کوشش کی جار ہی ہے کہ آئندہ اس طرح کی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اجلاس میں یو سی چوآ خالصہ کی عمارت کی اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔
پی ایم اے چکوال کے الیکشن
چکوال(نا مہ نگار)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن(PMA) چکوال کے سالانہ الیکشن کا انعقادبلکسرالمختار ہوٹل میں ہواالیکشن پریذائیڈنگ آفیسر کے فرائض ایسو سی ایشن کے بانی ریٹائرڈ کیپٹن ڈاکٹر لطیف ملک نے سر انجام دیے انہوں نے بتایا کہ پروفیسر ڈاکٹر ارشد ملک سال 2018کے لیے صدر منتخب ہوئے ہیں،نائب صدر ڈاکٹرمنیر احمد لنگاہ جبکہ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عتیق احمد خان منتخب ہوئے،تحصیلوں کے نائب صدور میں ڈاکٹر اکرام الحق کلرکہار،ڈاکٹر ناصر قریشی چواسیدنشاہ،ڈاکٹر جاوید احمد ملک تلہ گنگ،ڈاکٹر صابر امیر لاوہ کے نائب صدر منتخب ہوئے،فنانس سیکرٹری ڈاکٹر فاروق مغل،کلینکل سیکرٹری ڈاکٹر جبران جاوید،جوائنٹ سکرٹری ڈاکٹر فاروق الحسن منتخب ہوئے،پراونشل کونسلرز میں ڈاکٹر کرنل غلام شبیر،ڈاکٹر میجر شہزاد اشرف،ڈاکٹر یوسف نیازی جبکہ سنٹرل کونسلرز میں ڈاکٹر اشتیاق الرحمن،ڈاکٹر یعقوب اعوان،ڈاکٹر ممتاز احمد شامل ہیں،لیڈی ایگزیکٹو ممبرز میں ڈاکٹر مریم گل،ڈاکٹر سمیرا کمال اور ڈاکٹر عروج خالد منتخب ہوئیں۔
سوئی گیس کا سروے مکمل
کھوڑ(نامہ نگار)ملک عبداللہ خان کمڑیال کی سربراہی میں اللہ بخش راجپوت،مقصود احمد وائس چیئرمین ،غلام حسن کونسلر،مختیار احمد کونسلر ،ملک افضل خان فروزوالی،سردار مبین حسین سپیال نے سروئیرعثمان، اعوان کی ٹیم نے موضع مگھیاں ،فروز والی،مکیال،ڈھوک قاضی ،سہوا ل،د ندی اورشہباز پورکے لیئے سوئی گیس کا سروے مکمل کرایا جس کے لیئے علاقہ کی عوام ایم این اے ملک اعتبار خان کھنڈہ کا تہہ دل سے مشکور ہے ۔
محبوب عزمی کی نویں برسی
اسلام آباد( پ ر )نامور مزاحہ نگار شاعر اورمتعددجاسوسی ناولوں کے خالق محبوب عزمی کی نویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی۔ برسی کے موقع پر قران خوانی ہوئی۔محبوب عزمی کی مزاحیہ شاعری پر مشتمل دو شعری مجموعے ’’مکرر کہے بغیر‘‘ اور’’کیسے کہوں‘‘ شائع ہوچکے ہیں۔ ان جاسوسی ناولوں کی’’ پرمود سیریز‘‘ اور شعلہ سیریز‘‘ مقبول عام ہوئیں تھیں۔ان کی نظم و نثر کی متعدد کتابیںمنتظر اشاعت ہیں۔
ڈاکٹرواجد تبسم کی کتاب’’اُردو
غزل میں ہندی عناصر‘‘ شائع ہو گئی
اسلام آباد (پ ر)نامور محقق اور کئی اہم کتب کے خالق ڈاکٹر عبدالواجد تبسم کی 320صفحات پر مشتمل اہم تحقیقی موضوع کی کتاب ’’اردو غزل میں ہندی عناصر‘‘ کے نام سے پیپر بیک پر نیشنل بک فائونڈیشن کے زیر اہتمام شائع ہو گئی ہے۔ کتاب کے مؤلف علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی میں شعبۂ پاکستانی زبانیں میں بطور استاد خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اندرونی فلیپس پر ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد، ڈاکٹر ضیاء الحسن اور ڈاکٹر عابد سیال کی وقیع آراء شامل ہیں۔
راجہ احسن تنویرکیانی کی دعوت ولیمہ
راولپنڈی(پ ر)مسلم لیگی رہنماراجہ عابدکبیرکیانی کے بھتیجے راجہ احسن تنویرکیانی کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں معروف عسکری ،سیاسی وسماجی شخصیات نے کثیرتعداد میں شرکت کی جن میں سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی،ایم این اے ملک ابرار،سابق ایم این اے راجہ عامرزمان کیانی،جنرل ظہیر کیانی،سابق ضلع ناظم طارق محبوب کیانی، افضل کھوکھر،سلطان راجہ شیرحیدرکیانی، ملک افتخار، محمد حنیف ، راجہ راشد حفیظ، چیف آف ا عوان ملک صفدر اعوان،کرنل(ر)عتیق الزمان کیانی، کیپٹن راجہ فائز اخترکیا نی، چیئرمینزا وروا ئس چیئرمینزراولپنڈی نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔