خونی روڈ نے نوجوان کی زندگی کا چراغ گل کر دیا
کھوڑ(نامہ نگار) فتح جنگ ڈھوک پٹھان روڈ،خیبرتا کراچی بین الصوبائی شاہراہ کا مصروف ترین روڈ ہے جو حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا خستہ حال سڑک کی وجہ سے مذکورہ روڈ پر حادثات معمول بن چکے ہیں جس کی وجہ سے مذکورہ سڑک کو عوام نے خونی روڈکے نام سے پکارنا شروع کردیا اس روڈ پر چند دن قبل مگھیاں کے نوجواں حیدر ولد محمد خان کا موٹر سائیکل مگھیاں سٹاپ کے قریب سامنے سے آنے ولی گاڑی سے ٹکرا گیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا زخمی حیدر کو پمز ہسپتال میں داخل کرادیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا گذشتہ روز مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد اپنے آبائی گائوں مگھیاںکے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔