ریجن بھر میں مضبوط ترسیلی نظام کے لئے کوشاں ہیں: ترجمان لیسکو
لاہور (نیوز رپورٹر) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو ) لاہور سمیت ریجن بھر میں بجلی کے مضبوط ترسیلی نظام اور صارفین کی پاور ڈیمانڈ کو پورا کرنے اور آئندہ موسم گرما سے قبل سسٹم کو درپیش تمام رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں۔ اس ضمن میں ریجن بھر میں برقی لائنوں کو دیکھ بھال اور سالانہ مرمتی کاموں کے ساتھ ساتھ ایسے تمام گرڈ اسٹیشن کو بھی اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جن پر سنگل بس بار نصب ہیں لیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق لیسکو میں 34 گرڈ اسٹیشنز پر سنگل بس بار کی استعداد کو ڈبل کیا جا رہا ہے تاکہ سسٹم میں بہتری کے ساتھ ساتھ صارفین تک معیاری بجلی بلا تعطیل پہنچائی جا سکے، اس ضمن میں گزشتہ دو روز کے دوران 4 گرڈ اسٹیشنز پر بس بار کی استعداد میں اضافہ کیا گیا ہے جس کے باعث ٹریٹ، ایریگیشن سوسائٹی، لیفو روڈ ، غوثیہ ، اتحاد کالونی، پنجاب سمال ، ضیائ، اسماعیل نگر ، انڈسٹریل 1- ، چندرائے روڈ ، آرمی انڈسٹری، ستارہ کالونی، کماہاں روڈ، پیکو 1- ، ڈھولے والا ، گنڈا سنگھ والا، ایاز ٹیکسٹائل ، سول ایریا، نور پور ، فتح پور ، کے جی محمد، چراغ شاہ، بلھے شاہ، اتھیل پور، رنگ مین B- ڈین گڑھ، حسین خان، مہلم ، بہادر پور، میاں والا، مان، بھٹی فیبرکس، انڈسٹریل جبکہ بوچیکی گرڈ سے F1,2,3,4,5,6,7,8,9,10 فیڈر سے ملحقہ علاقے مستفید ہوں گے۔