امریکی سفیر اور چینی گروپ کے وفد کی ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے ملاقاتیں
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سٹیک گروپ کے وفد نے مشیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے ملاقات کی۔ وفد کے سربراہ نے ان کا گروپ چین کا مالیاتی سیکٹر کا بڑا ادارہ ہے اور 20 ممالک میں کام کر رہا ہے۔ مشیر خزانہ نے چینی وفد کو ملک کے اندر موجود سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں بتایا۔ وفد نے کہا کہ ان کے گروپ کا ایک وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ پاکستان سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ٹیکس کے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ جن ایشوز کو پیش کیا گیا ہے ان کے بارے میں ایف بی آر سے بات چیت کی جائے گی۔