یوسی کنوہا چوآ خالصہ،سموٹ میں سوئی گیس کی فراہمی کا کام جار ی
کلر سیداں(نامہ نگار)یو سی کنوہا سے مسلم لیگ ن کے رہنما نمبردار اسد عزیز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مرکز چوآ خالصہ کی تمام یو سیز میں بھاری گرانٹ دے کر کارکنوں کے سر فخر سے بلند کیے ہیں ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ یوسی کنوہا چوآ خالصہ او ر سموٹ میں سوئی گیس کی فراہمی کا کام جار ی ہے کلر سیداں سے دھانگلی دو رویہ سڑک کی تعمیر کے لیے جاری سروے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے ۔آٹھ رابطہ سڑکوں کے لیے 47کروڑ کی فراہمی سے لوگوں کے مسائل تیزی سے حل کرنے میں مدد ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ چند ماہ میں علاقے میں تعمیر و ترقی کے لیے بھاری مقدار میں گرانٹس جاری کی گئیں اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔تمام یوسیز کے لوگ شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں پوری طرح سے متحد ہیں اور ہم مخالفین کو آئندہ انتخابات میں ایک بار پھر شکست فاش دیں گے ۔