پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،کرائے بڑھا دیے گئے
مری(نامہ نگار خصوصی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی فیض آباد ،اسلام آباد،راولپنڈی مری شہر اور مضافات میں چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں از خوداضافہ کر دیا ہے۔ عوام میںٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھانے پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جبکہ ٹریفک پولیس بھی کرایہ بڑھانے پر کوئی کاروائی نہیں کر رہی۔یہ کرایہ بیس چالیس روپے فی سفر بڑھا دیا گیاجبکہ پہلے ہی حکومت کی جانب سے جاری کردہ کرایے نامے کے مطابق تیس روپے سے زاہد وصول جارہے تھے۔ واضع رہے کہ دو سال قبل عوام کے شدید احتجاج پر مری انتظامیہ نے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے سروے کر کے ایک کرایہ نامہ جاری کیا تھا کمیٹی میں مری انتظامیہ ٹریفک پولیس کے نمائندگان کے علاوہ مسلم لیگ مری کے صدر دفتر عباسی اور اور جی ایس پی ایم ایل حق نواز عباسی کے علاوہ مری ٹرانسپورٹ کے نمائندے بھی شامل تھے لیکن ان کی سفارشات پر عمل درآمد نہ ہو سکاعوام نے ایک بار پھر دھمکی دی ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے جاری کرایہ نامے کے مطابق کرایہ وصول نہ کیا گیا تو شدیش احتجاج کریں گے۔