گوجرخان شہر تا صندل کھینگر بائی پاس کی تعمیر کا باضابطہ افتتاح
گوجرخان (نامہ نگار)جنرل سیکرٹری پی پی پی گوجرخان راجہ محسن علی صغیر بھٹی کے جاری اعلامیہ کے مطابق گوجرخان: تکیہ بابا رحیم شاہ بخاری سرکار روڈ ( گوجرخان شہر تا صندل کھینگر بائی پاس) کی تعمیر کا باضابطہ افتتاح "یاعلی مدد چوک" صندل کھینگر میں کردیا گیا۔ اس موقع پہ پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل گوجرخان کے جنرل سیکرٹری راجہ محسن صغیر بھٹی ایڈووکیٹ، چیرمین یونین کونسل چوہدری الطاف، کونسلر راجہ اسد بصیر بھٹی، راجہ ساجد، چوہدری افتخار، راجہ اعجاز جازی، کنٹریکٹر راجہ ریاض، راجہ فرخ ریاض، سابق کونسلر راجہ محمد الیاس، راجہ سعادت، راجہ زرداد عرف بھلا، راجہ عمر لطیف، راجہ گفتار علی، راجہ آصف بصیر بھٹی، راجہ جاوید، راجہ ظفر، راجہ قمر عباس، راجہ خضر، راجہ انور، راجہ طارق، راجہ اللہ دتہ، راجہ مسعود، راجہ اشتیاق سمیت صندل کھینگر اور پھروال بنگیال کی آبادیوں کے دیگر معززین موجود تھے۔ اہلیان علاقہ نے یونین کونسل کے چیئرمین چوہدری الطاف اور کونسلر راجہ اسد بصیر بھٹی کا شکریہ ادا کیا۔