تحصیل مری کی یو سیز میں گیس فراہمی کے کا م پر عملد رآمد جا ری
مری(نامہ نگار خصوصی)سابق وزیر اعظم محمد نوز شریف کی جانب سے تحصیل مری کی یونین کونسلوں سوئی گیس کی فراہمی کے سلسلے میں کیئے جانے والے وعدے کو یفاء کرنے کیلئے یونین کونسل چارہان ،سحر بگلہ ،روات اور انگوری میں کروڑوں روپے کی لاگت سے گیس کی فراہمی کیلئے باضابطہ فنڈز کی فراہمی کے بعد مذکورہ یونین کونسلوں میں کام کا آغاز ماہ رواں میں شروع کیئے جانے کے واضع احکامات پر تیزی سے عمل در آمد کیا جا رہا ہے ۔ایسے میں علاقہ کی عوام نے سابق وزیر اعظم کے وعدے کو تعبیر دیے جانے پر ویر اعظم شاہد خاقان عباسی اور ان کے معاون حافظ عثمان عباسی کو خصوصی طور پر سلام پیش کیا ہے ۔