چیئر مین ملک قدیر الطاف کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی تیاریاں مکمل
لاوہ(نامہ نگار) میونسپل کمیٹی لاوہ کے مسلم لیگ ق کے منتخب چیئر مین ملک قدیر الطاف کیخلاف حزب مخالف کی طرف سے تحریک عدم اعتماد پیش کرنیکی تیاریاں مکمل کرلی کئی ذرائع کیمطابق چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے ناموں پر اتقاق رائے ہو چکا مگر تفصیلات کو صیغہ راز میں رکھا گیا لاوہ اربن سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کونسلر منتخب ہونیوالے ملک قدیر الطاف 2016کے آخر میں گیارہ مستقل اورتین مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے ٹوٹل چودہ ممبران میونسپل کمیٹی میں سے 6کے مقابلے میں8 اراکین کی حمایت سے چیئرمین ملک قدیر الطاف اور وائس چیئرمین ملک آصف نواز منتخب ہوئے قابل ذکر یہ ہے گزشتہ بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیک ن کے چار ممبران نے کامیابی حاصل کی جبکہ سات ارکان آزاد حیثیت سے کامیاب ہوئے بعد میں اکثریتی ممبران نے مسلم ق کے پلیٹ فارم سے ملک قدیرالطاف کی حمایت کی تھی مگر ضمنی الیکشن کے موقع پر تین ممبران کے علاوہ گیارہ ممبران میونسپل کمیٹی نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ملک شہر یار اعوان کی حمایت کی تھی اور تاحال میونسپل کمیٹی لاوہ میں بطور حزب مخالف کردار کرتے آ رہے ہیں ۔