ن لیگ کی حکو مت چار سالوں میں بھی تلہ گنگ کو ضلع نہ بنا سکی
تلہ گنگ ( میاں محمد ملک) مسلم لیگ ن کی حکومت ساڑھے چار سالوں میں میاں نواز شریف کے اعلان کے مطابق تلہ گنگ کو ضلع نہیں بنا سکی اب جب کہ ن لیگ حکومت کا حالیہ دور اقتدار خاتمہ کے قریب ہے تحصیل تلہ گنگ اور لاوہ کے لاکھوں عوام کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے وعدوں سے عوام مایوس ہو چکے ہیں تلہ گنگ ضلع کے ایشو پرمسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی اور مقامی قائدین نے بھی چپ سادھ لی ہے ،2013کے قومی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران میاں محمد نواز شریف نے تلہ گنگ میں منعقدہ انتخابی جلسہ میں عوام سے وعدہ کیا تھا کہ مسلم لیگ ن اقتدار میں آئی تو تلہ گنگ کو ضلع بنایا جائے گا ، ،بلکسر تامیانوالی موٹر وے بنائی جائے گی، تلہ گنگ میںمیڈیکل کالج اور پیرا میڈیکل اسکول اور انڈسٹری دیں گے ،میاں نواز شریف کے ان وعدوں کے جھانسے میںآ کر عوام نے مسلم لیگ ن کا کھل کر ساتھ دیا ، قومی اور صوبائی اسمبلی کی تمام سیٹیں ن لیگ نے جیت لیں جس کے بعد مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی اور مقامی رہنما مسلسل چار سال تک عوام کو تسلی دیتے رہے کہ تلہ گنگ ذرور ضلع بنے گا اور نواز شریف خود تلہ گنگ آکر عوام کو تلہ گنگ ضلع کا نوٹیفکیشن پیش کریں گے لیکن اب جبکہ نواز شریف اقتدار سے فارغ ہو گئے ہیں اور ن لیگ کا پانچ سالہ دور اقتدار بھی اپنے انجام کے قریب ہے ۔نئی حلقہ بندیوں ہونے کی وجہ سے الیکشن کمیشن کی طرف سے اب نئے اضلاع اورتحصیلیںبنانے پر پابندی لگ جانے کے ساتھ ہی تلہ گنگ کے ضلع بننے کا باب بھی بندہو چکا ہے۔