ن لیگ آمدہ انتخا بات میں بھاری اکثر یت سے کا میاب ہو گی ،شیخ سلمان
سنجوال کینٹ(نامہ نگار)امید وار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 15 شیخ سلمان سر ور نے کہا ہے کہ قا ئد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کے ملک بھر میں ہو نے والے جلسہ عام نے تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کے غباروں میں سے ہوا نکال دی ہے عوام کی اکثریت نے جلسوں میںشریک ہو کر نواز شریف کی قیادت پر مہر ثبت کر دی آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) دو تہا ئی سے زیادہ اکثریت سے کا میاب ہو گی پاکستان کو مسلم لیگ نے بنا یا اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں تعمیر و ترقی سے بھی مسلم لیگ (ن) ہی گامزن کرا ئے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے اس مواقع پر انچارج سوشل میڈیا سیل مسلم لیگ ن ضلع اٹک ڈاکٹر میاں راشد بھی موجود تھےانہوں نے کہاشریف برادران کی پالیسیوں سے پاکستان ترقی کی طرف گامزن تھا،دھرنوں کی سیاست نے ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالیں،آنے والے وقت میں ملک کی ترقی کے دشمنوں کو عوام بری طرح مسترد کرے گی،سابق وزیر اعظم نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں ۔