کیا آپ کو کیس کی سمجھ آ رہی ہے نواز شریف کا صحافیوں سے استفسارمجھے تو لگتا ہے جیسے مذاق ہو رہا ہے:سابق وزیر اعظم
اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کمرہ عدالت میں صحافیوں کو اپنے قریب بلا کر سوال کیا کیا آپ کو کیس کی سمجھ آ رہی ہے جس پر کمرہ عدالت میں موجود صحافیوں کا کہنا تھا زیادہ تر گواہوں کا جواب یہی ہے کہ ہم نے دستاویزات خود تیار نہیں کیں گواہوں کا کہنا ہے کہ دستاویزات میں کوئی بے ضابطگی نہیں کی گئی جس پر صحافیوں سے مکالمہ کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پھر یہ اخبارات میں کیوں نہیں آ رہا مجھے تو لگتا ہے جیسے مذاق ہو رہا ہے۔