آلو کی پیداوار میں پہلی، دوسری، تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کاشتکاروں میں زرعی مشینیں تقسیم کی جائیں گی
لاہور(خبر نگار) ڈپٹی کمشنر آفس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہور رائو امتیاز کی زیر صدارت آلو کی کاشت کرنے والے کاشتکاروں کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواستوں کی جانچ پڑتال کی گئی جس کے بعد تمام قواعد و ضوابط کو پورا کرنے والے دس کسانوں میں آلو کی فصل کو کاٹنے کی تاریخ کی قرعہ اندازی کر وائی گئی۔ پیداواری لحاظ سے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر آنے والے کاشتکاروں میں حکومت پنجاب کی جانب سے زرعی مشینیں تقسیم کی جائیں گی۔کسانوں نے حکومت پنجاب کے اس اقدام کو سراہا ہے۔ واضح رہے کہ ان کاشتکاروں نے 5ایکڑ پرآلو کاشت کیا ہوا ہے۔