وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سعودی عرب کے سفیر نواف بن سید المالکی نے وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک سعودی عرب مشترکہ وزارتی کمشن کے اجلاسکے بارے میں بات چیت کی گئی۔ یہ اجلاس 16 اور 17 جنوری کو ہو گا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پاک سعودی عرب باہمی تجارت میں اضافہ کے بے پناہ مواقع ہیں۔ پاکستان سعودی عرب کو تربیت یافتہ کارکن برآمد کرنے کا خواہاں ہے۔ سعودی عرب کے سفیر نے کہا کہ ان کا ملک ہر مشکل میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہو گا۔