نوازشریف اور انکے درباری عدلیہ دشمنی میں تمام حدیں پار کر چکے: تحریک انصاف
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کا ہنگامہ اپنے انجام کو پہنچ گیا۔ صمصام علی بخاری نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نوازشریف عدلیہ دشمنی میں حدیں پار کر گئے ہیں۔ نوازشریف اوراس کے درباری مل کر اداروں کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔ ولید اقبال اور میاں حماد اظہر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ ایک نکتہ آغاز ہے۔ ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی اپنے مستقبل سے خوفزدہ ہیں۔ فرخ جاوید مون نے کہا کہ کرپشن اور دھاندلی کی بنیاد رکھنے والے رائے ونڈ کے کرپٹ‘ جھوٹے اور ظالم شریف برادران نے ہمیشہ اپنے امپائروں کے ساتھ میچ کھیلا ہے۔