قبلہ اول کی آزادی کیلئے تمام اسلامی ممالک متحد ہو جائیں: عبدالغفار روپڑی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر عبدالغفارروپڑی نے کہا ہے کہ بیت المقدس میں امریکی دارالحکومت بنانے کا امریکی خواب کبھی پورا نہیں ہو گا،قبلہ اوّل کی آزادی کے لئے تمام اسلامی ممالک متحدہوجائیں، عرب ممالک تیل کی سپلائی بند کر کے امریکہ کو اسرائیل نواز پالیسی تبدیل کرنے پر مجبور کر سکتے ہیں۔