رائے ونڈ سے لاہور کا ٹرین کرایہ 80 روپے مقرر کیا جائے: مسافروں کا مطالبہ
رائے ونڈ ( نامہ نگار)رائے ونڈ سے لاہور کا کرایہ 80روپے مقرر کیا جائے۔مختلف ٹرینوں کے مختلف کرایوں سے کرپشن کے واقعات میں اضافہ کیساتھ عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ موسیٰ پاک ٹرین کا کرایہ 80‘تیز گام ،علامہ اقبال ایکسپریس‘خیبرمیل ‘عوام ایکسپریس سمیت دیگرگاڑیوں کا کرایہ 120 روپے جبکہ جعفر ایکسپریس اور بزنس ایکسپریس کا کرایہ 160روپے فی کس وصول کیا جارہا ہے مقامی مسافروں نے کہا ہے کہ حکام اس لئے صورتحال کا نوٹس لیں۔