میانوالی : دیرینہ دشمنی ، مخالفین کی فائرنگ سے پیشی پرآنیوالے 4 افراد قتل
میانوالی+واں بھچراں(نامہ نگاران)دیرینہ دشمنی پر ٹرک اڈہ میانوالی کے قریب فائرنگ چار افراد قتل آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے معلوم ہوا کہ واں بھچراں کے علاقے مظفر پور کے کلو اور کندی برادری کے افراد میانوالی پیشی پر جا رہے تھے کہ ٹو ٹل پٹرول پمپ کے قریب گھات لگائے دشمنوں یارو خیل برادری نے فائرنگ کھول دی جس پر دو کندی فیملی کے جوان نعمان کندی مہران کندی دو راہگیر دودھ فروش فدا حسین اور عطا رسول ہوٹل والا قتل ہو گئے قتل ہونے والے دو جوان کزن ہیں زخمیوں میں محمد اسلم فاروق غلام محمد فتح محمد موسیٰ کلیم طارق عزیز اور عبد الحفیظ شامل ہیں یاد رہے کہ دو سال قبل شروع ہونے والی یارو خیل اور کلو برادری کی اس دشمنی میں پانچ افراد پہلے ہی قتل ہو چکے ہیں واردات پر آر پی او سرگودھا ڈاکٹر محمد اختر عباس اور ڈی پی ا وصادق علی ڈوگر نے نوٹس لے کر متعلقہ تھانہ کو قاتلوں کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دے دیا دریں اثناء ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی انکے بہتر علاج کے لیئے ہسپتال انتظامیہ کو کہا اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔مظفر پور کی دو خاندانوں یارو خیل اور کلو کندی برادری میں دشمنی کا آغاز ڈیڑھ سال قبل سولہ مئی 2015 میں راستے سے گذرنے کے معمولی تنازعہ پر ہوا جس پر دونوں طرف سے فائرنگ ہوئی فائرنگ کے نتیجہ میں یارو خیل برادری کے چار افراد اشرف خان اصغر خان زمان خان شیر عباس اور ایک کلو برادری کا سرپرست محمد لطیف قتل ہو گئے تھے جس پر دشمنی پھیل گئی اور یارو خیل برادری کی طرف سے بدلہ لینے کیلئے متعدد حملے ہوئے گزشتہ روز ہونے والے سنگین حملے میں چار افراد جاںبحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوئے اس واردات کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا پولیس کی بھاری نفری مختلف مقامات ہسپتال ٹراما سنٹر اور گردو نواح میں تعینات رہی تاکہ مزید نقصان نہ ہو۔ دریں اثنا ہسپتال میں پولیس ایلیٹ فورس کی بھاری تعداد موجود رہی، زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا، مقتولین کی نعشوں کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔
میانوالی/ قتل