شہباز شریف کا کل ملتان کڈنی سنٹر اور چلڈرن کمپلیکس کا دورہ متوقع
ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کڈنی سنٹر اور چلڈرن کمپلیکس ملتان کا کل 11 جنوری جمعرات کو دورہ متوقع ہے۔ اس ضمن میں ہسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکس سٹاف کو ڈیوٹی پر حاضر رہنے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کڈنی ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال میں 11 جنوری 2017ء کو دورہ کریں گے اور جاری ترقیاتی کام‘ مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیں گے۔ مزید براں نشتر ہسپتال میں موسمی فلو سے متاثرہ مریضوں کی بھی عیادت کریں گے۔ اس سلسلے میں متوقع دورے کے پیش نظر ہسپتال انتظامیہ نے تمام سٹاف کو الرٹ رہنے اور ڈیوٹی پر حاضر رہنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔