امریکہ ، بھارت اور افغانستان کے خفیہ ادارے پاک افغان بارڈر پر داعش کو منظم کر رہے ہیں: طاہر اشرفی
الاہور (خصوصی نامہ نگار)امریکہ ، بھارت اور افغانستان کے خفیہ ادارے پاک افغان بارڈر پر داعش کو منظم کر رہے ہیں ، بعض عالمی قوتیں پاکستان کی سلامتی اور استحکام سے کھیلنا چاہتی ہیں۔علماء کونسل آئندہ انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لے گی۔ یہ بات علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے وفود سے ملاقات کے دوران کہی ، آئندہ انتخابات میں مذہبی قوتوں کا اہم کردار ہو گا۔