حکمرانوں کی نااہلی ، کرپشن اور اقرباپروری کی وجہ سے ملکی صورتحال خراب ہے: جماعت اسلامی
لاہور (نامہ نگار) جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی عوامی جلسوں میں انتخابی تقاریر کر رہے ہیں وزیر اعظم کا منصب مجروع ہو رہا ہے یقیناً سیاسی فیصلے انتخابات میں ہوتے ہیں اور سیاسی فیصلے عدالتوں میں نہیں ہوتے لیکن جمہوریت کے نام پر حکمرانی کرنے والے دھڑے آئین ، قانون اور جمہوری اقدار تباہ نہ کریں حکمرانوں کی نااہلی، کرپشن ، اقرباپروری اور عاقبت نا اندیشی کی وجہ سے ملک و ملت کو اس بھیانک صورتحال کا سامنا ہے میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ اور عدلیہ عالیہ کے حکم کے باوجود گنے کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے، ہم کاشتکاروں کے مسائل کے حل تک اپنی احتجاجی تحریک کو جاری رکھیں گے۔