تحریک انصاف نے4 سالوں میں دھرنوں اور الزام تراشی کے سوا کچھ نہیں کیا: پرویز ملک‘ عمران نذیر
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت نے اپنے وسائل سے ہزاروں میگاواٹ بجلی کے منصوبے مکمل کئے ہیں جن کی بجلی پورے پاکستان کو مل رہی ہے جس پر ہمیں خوشی ہے جبکہ خان صاحب نے دعویٰ کیا کہ وہ پانچ سالوں میں کے پی کے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیں گے‘ لیکن وہ آج تک ایک کلوواٹ بجلی بھی پیدانہیں کر سکے۔ خان صاحب اور ان کی جماعت پی ٹی آئی نے گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں دھرنوں‘ الزام تراشی اور جھوٹ بولنے کے سوا کچھ نہیں کیا ہے۔