حیرت ہے نوازشریف کو اقتدار میں غریب یاد آیا نہ انقلاب: محمود الرشید
لاہور (خصوصی نامہ نگار)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے کہا کہ نواز شریف کو قوم کے موڈ کا درست اندازہ نہیں ہوا، قوم کی بھی عدلیہ والی سوچ ہے،نواز شریف کی ساری گفتگوملک میں انتشارپھیلانے کے سوا کچھ نہیں، حیرت ہے اقتدار میں غریب یاد آیا نہ انقلاب، قوم کو مزید بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا عمران خان کا نکاح ہوا بھی ہو توکسی کو ذاتی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں،ججوں کی کردار کشی پر عدالتیں خاموش کیوں ہیں؟ بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب ثنا اللہ زہری کا استعفیٰ نا اہل شخص اور نا اہل حکومت کو ایک پیغام ہے بس سمجھتے کی ضرورت ہے۔