٭…ایک تصویر ایک کہانی…٭
گارڈن ٹائون چوک میں مزدور مزدوری کیلئے بیٹھے ہیں۔ مزدوری نہ ملنے پر زمین پر بارہ ٹینی کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کسی قسم کی بھی مزدوری مل جائے تو وہ مزدوری کیلئے نکل جاتے ہیں‘ چاہے گھر شفٹ کرنا ہو یا مستری کے ساتھ مزدوری کرنی ہو وہ مزدوری کرتے ہیں۔ رجب علی نے بتایا کہ پاکپتن‘ بصیرپور اور اوکاڑہ میں مزدوری کم ملتی ہے۔ لاہور میں مزدوری روٹی، کپڑا اور مکان بھی مل جاتا ہے۔ اس طرح وہ مل جل کر کام کرتے ہیں۔ جب مزدوری نہیں ملتی تو فٹ پاتھ پر ہی کھیل شروع کر دیتے ہیں۔(فوٹو: عابد حسین)