سڑکوں پر ہونے والے فیصلے حکومت نہیں مانے گی: رانا مشہود
لاہور (کامرس رپورٹر)صو بائی وزیر سکول ایجوکیشن رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کی قسمت میں بار بار سہرا جبکہ نواز شریف کی قسمت میں شیروانی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایسی ایم اے مکمل کرنے والے طلبہ میں ڈگریاں تقسیم کرنیکے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ دھرنے سے ملک کی ترقی روکنے کی کوشش کر رہے ہیں ، تاہم سڑکوں پر ہونے والے فیصلے حکومت نہیں مانے گی۔ مقامی ہوٹل میں تقریب میں انسٹیوٹ آف کوسٹ مینجمنٹ اکاونٹنٹس آف پاکستان کی گریجویشن تقریب میں اے سی ایم اے مکمل کرنے والے 100 طلبہ نے ڈگریاں حاصل کی۔ نمایاں کارکردگی دکھانے پر اقصی اسرار کو گولڈ میڈل دیا گیا ۔صدر آئی سی ایم اے پاکستان اقبال غوری نے کہا کہ آئی سی ایم اے پاکستان اے سی سی اے یو کے سمیت دیگر اداروں کے ساتھ معاہدے کر رہا ہے۔