ادارے کا مفاد ملازمین کی اولین ترجیح ہونا چاہئے: صدیق الفاروق
لاہور (خصوصی نامہ نگار)چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ ادارے کا مفاد ملازمین کی اولین ترجیح ہونا چاہیے ۔صبر و تحمل سے انسان کامیابی حاصل کرتا ہے اور ادارے ترقی کرتے ہیں ۔ریٹائرمنٹ سے ایک ماہ قبل ہر ملازم کو مکمل واجبات کی ادائیگی کا حکم دے رکھا ہے ۔حبیب اللہ نے اپنی ذمہ داریاں انتہائی احسن طریقہ سے انجام دیں ۔یہ باتیں انہوں نے اکائونٹ برانچ کے اسسٹنٹ اکائونٹ آفیسر میاں حبیب اللہ اور نائب قاصد محمد امین کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر انکے اعزاز میں دی گئی الودائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔