ہائیکورٹ نے سزائے موت کے مجرم کو بری کردیا نصیر پر بھلوال میں قتل کا مقدمہ درج تھا
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہورہائیکورٹ نے قتل کے مجرم کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے سزائے موت کے قیدی مجرم نصیر عباس کو بری کر نے کا حکم دیدیا۔ جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اپیل پر سماعت کی۔ مجرم نصیر عباس کیخلاف فائرنگ کر کے قتل کرنے کے الزام کے تحت تھانہ صدر بھلوال میںمقدمہ درج کیا گیا تھا۔ دوران سماعت وکیل صفائی نے کہا کہ سیشن عدالت نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا ہے۔ اپیل کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں۔ سیشن عدالت بھلوال نے 2013ء میں مجرم نصیر عباس کو سزائے موت کا حکم سنایا۔