احمد بیگ نے فالڈو سیریز جیت لی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) احمد بیگ نے فالڈو سیریز پاکستان چمپیئن شپ جیت لی۔ اعزاز جیتنے پر احمد بیگ نیشنل گالف ٹیم کے کپتان نامزد ، ویتنام میں منعقدہ فالڈو چمپیئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے واپڈا کے نوجوان گالفر احمد بیگ نے فالڈو سیریز پاکستان چمپیئن شپ انڈر 21کیٹیگری کا ٹائٹل جیت لیا۔ ٹائٹل جیتنے پر احمد بیگ کو پاکستان کی گالف ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا ہے ۔