نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
لاہو ر(نامہ نگار)اسلام پورہ کے علاقہ میں دونامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 18سالہ نوجوان کوفائرنگ کرکے قتل کردیااور فرار ہوگئے۔ سلام پورہ کے علاقہ میں 18سالہ نوجوان شریف اللہ اور اس کا بڑا بھائی فتح اللہ گھر میں سورہے تھے کہ دو نامعلوم افراد دیوار پھلانگ کرگھر میں ڈاخل ہوئے اورانہوں نے شریف اللہ کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے۔ زخمی شریف اللہ کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کرلاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کرا دی ہے ۔ شبہ ہے کہ ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا۔ پولیس نے فتح اللہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔