بھاٹی گیٹ: تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 50 سالہ شخص جاں بحق
لاہور (نامہ نگار)بھاٹی گیٹ کے علاقے میںتیز رفتار گاڑی نے سٹرک عبور کرتے ہوئے 50سالہ شخص کوٹکر مارکر ہلاک کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں گوالمنڈی کارہائشی 50 سالہ عبدالقدیرسڑک عبور کررہا تھا کہ تیز رفتارگاڑی نے اسے ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا جبکہ ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیاہے ۔زخمی عبدالقدیرکو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیاگیا۔جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا ہے ۔پولیس نے موقع پرپہنچ کرلاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کرا دی ہے اور متوفی عبدالقدیر کے بیٹے شرجیل کی درخواست پرنامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔