مزنگ کے علاقہ سے منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں چرس برآمد
لاہو ر(نامہ نگار)پولیس نے مزنگ کے علاقہ سے منشیات فروش کوگرفتا رکرتے ہوئے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی ہے ۔ مزنگ کے علاقہ میںپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عمران نامی منشیات فروش کوگرفتار کرلیا اورملزم کے قبضے سے 2کلو 90گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔