کوٹ عبدالمالک: اچانک رائفل چل جانے سے سکیورٹی گارڈ ہلاک
فیروز والہ (نامہ نگار) لاہور روڈ کی آبادی کوٹ عبدالمالک کے قریب اچانک رائفل چل جانے سے سکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ ہائوسنگ سکیم میں بطور سکیورٹی گارڈ ڈیوٹی دینے والا پشاور کا رہائشی ولی جان خان رائفل لے کر بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک لوڈ شدہ رائفل چل گئی۔ گولی اسے لگ گئی جس کے باعث وہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے متوفی کی نعش قبضہ میں لے کر نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ۔