پیپلز پارٹی جمہو ر یت کو نقصان پہنچانے والی کسی تحریک کا حصہ نہیں بنے گی ، نا صرشاہ
سکھر ( حسیب شیخ ) صو بائی وزیر اطلاعات سید نا صر حسین شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میا ں نواز شریف جن حا لات سے گزر رہے ہیں انہیں سات خو ن معاف ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کسی ایسی تحریک کا حصہ نہیں بنے گی جس سے جمہو ر یت کو نقصان پہنچے ان خیا لات کا اظہار انہو ں نے پر یس کلب سکھر میں صحا فیو ں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ بلو چستان کی سیاسی صورتحا ل خراب کر نے میں پیپلز پارٹی کا کوئی ہا تھ نہیں ہے ادارے مقدم ہو تے ہیں ان کا احترام ہو ناچاہئے نواز شریف نے جو روش اختیار کی ہے اس سے اداروں میں ٹکرائو پیداہو رہا ہے نواز شریف سیا سی شہید بننا چاہتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری کے ساتھ صرف سا نحہ ماڈل ٹائو ن کی حمایت میں شریک ہو ئے ہیں جسٹس با قر نجفی کی رپو رٹ پر عمل ہو نا چاہئے اے ڈی خواجہ اچھے انسان ہیں ان کو بھی پاکستان پیپلز پارٹی ہی لائی تھی مگر سندھ میں امن و امان غلا م حیدر جما لی نے قائم کیا تھا ۔
نا صر شاہ