آ ئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کو عبر تناک شکست دینگے ، صدرالدین راشدی
کراچی (اسٹاف رپو رٹر) سندھ میںانتخابی دھاندلی کا منصوبہ ناکام بنانے کے لے فنکشنل لیگ نے حکمت عملی تیار کرلی پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر صدرالدین شاھ راشدی کی زیر صدارت ان کی رہائش گاہ پر ہنگامی اجلاس میں آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی کے لئے پیپلز پارٹی کی سازشوں کا تفصیل کے ساتھ جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیر صدرالدین شاہ راشدی نے کہا کہ انتخابات جیتنے کے لئے پیپلز پارٹی کی دھاندلی کا ہر سطح پر ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا اور عوام کے ووٹوں پر ڈا کہ ڈالنے کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ عوام حکمران جماعت کی دس سالہ کارکردگی سے مایوس اور بیزار ہو چکے ہیں اور آئندہ انتخابات میں ووٹ کی طاقت کے ذریعے پیپلز پارٹی کو عبرتناک شکست دینگے اجلاس میں فنکشنل مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے مختلف اضلاع سے موصول ہونے والی رپورٹس بحث کے لے پیش کیں اجلاس میں سیکریٹری اطلاعات عبدالکریم شیخ سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نند کمار گوکلانی رکن سندھ اسمبلی حاجی خدا بخش راجڑ اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی اجلاس میں پیپلز پارٹی کے آئندہ الیکشن میں دھاندلی کے منصوبہ بندی پر غور کرنے کے بعد عہدیداروں اور کارکنوں کو ھدایت کی گئی کہ 18 سال کی عمر تک کے تمام مرد و خواتین کے قومی شناختی کارڈ بنا کر انتخابی فہرستوں میں ہر ایک ووٹ کے اندراج کو یقینی بنایا جائے اور انتخابی فہرستوں کا تفصیل کے ساتھ جائزہ لے کر رہ جانے والے ووٹروں کے اندراج کے لے ضروری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور کہا گیا کہ حکمران جماعت کے زیر اثر متعلقہ سرکاری افسران و عملے پر بھی گہری نظر رکھی جائے تاکہ وہ کسی قسم کی جعل سازی نہ کرسکیں۔ اجلاس میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ فنکشنل لیگ اور اس کی اتحادی جماعتوں کی پولنگ اسٹیشنوں میں غیر ضروری ردوبدل کے ذریعے ووٹ ڈالنے کے عمل میں مشکلات و رکاوٹیں پیدا کرنے کی سازش کی جارہی ہے اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ پولنگ اسٹیشنوں کی اسکیموں کا تفصیل سے جائزہ لیا جائے ووٹروں کی سہولت کے مطابق پولنگ اسٹیشنوں کے قیام کو یقینی بنایا جائے اجلاس میں انتخابی تیاریوں کے لئے ڈویڑنل ضلع تحصیل یونین کائونسل اور پولنگ اسٹیشن کی سطح تک انتخابی نگرانی کمیٹیاں قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
صدر الدین شاہ