قندھار میں طالبان کا حملہ‘ 9 پولیس اہلکار مارے گئے
کابل (آن لائن) افغانستان کے شہر قندھار میں طالبان کے حملے میں 9 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ طالبان جنگجوئوں نے بھاری ہتھیاروں سے ایک جگہ پر موجود پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ حملہ آوروں نے اہلکاروں کے قریب پہنچ کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں 9 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ ہمارے حملہ آور پولیس اہلکاروں کی گاڑیاں اور ہتھیار بھی ساتھ لے آئے ہیں۔ ادھر کنڑ میں جاری آپریشن داعش کے 3 دہشت گرد مارے گئے۔