لندن کی پینٹ فیکٹری میں آگ لگ گئی،ملازمین کو بحفاظت نکال لیاگیا
لندن(این این آئی)لندن کے علاقے واٹر لو کی پینٹ فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس پر کچھ ہی گھنٹوں بعد قابو پالیاگیاجبکہ تمام ملازمین کو بھی بحفاظت باہر نکال لیا گیا، کسی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔