ترقیاتی پروگراموں کیلئے ایک ارب 93کروڑکے فنڈز جاری
اسلام آباد(آن لائن)وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں کیڈ ڈویژن کے لئے ایک ارب 93 کروڑ 28 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیے۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 5 ارب 18کروڑ 84 لاکھ روپے کے فنڈ ز مختص کیے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے اسلام آباد میں وزیر اعظم پروگرام کے تحت 200 سکولوں کی اَپ گریڈیشن اور تزئین وآرائش کے لئے ایک ارب 74کروڑ 20لاکھ، نیشنل سپیشل ایجوکیشن سنٹر کی اپ گریڈیشن کے لئے 51لاکھ جاری کردیے ہیں۔